26 جون 2012 - 19:30

عراقی وزیراعظم نوری مالکی نے ملک میں قبل از وقت انتخابات کرانےپر تاکید کی ہے۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق نوری مالکی نے آج ایک بیان جاری کر کے عراق میں سیاسی بحران کے خاتمے کے مقصد سے قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ کیا ہے۔اس بیان کے مطابق عراقی وزیر اعظم نوری مالکی ملک میں سیاسی کشمکش اورمختلف گروپوں کے اختلافات کے حل کے سلسلے میں مشکلات کھڑی کئے جانے اور امن و استحکام کی برقراری کی کوشش میں کوتاہی کے رد عمل میں قبل ازوقت انتخابات کے انعقاد کے مطالبہ پر مجبور ہوئے ہیں۔ عراقی کرستان کے سربراہ مسعور بارزانی اور العراقیہ اتحاد کے سربراہ ایاد علاوی سعودی عرب ، قطر اور ترکی سمیت علاقے کے بعض عرب ممالک کی شہ پر عراقی وزیر اعظم نوری مالکی پر عدم اعتماد کا موضوع اچھال رہے ہیں۔......./169